the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
***چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے 7؍ جولائی کو دورہ نظام آباد کے پیش نظر عوامی نمائندوں، عہدیداروں کی جانب سے انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے۔ ریاستی وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی، رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سری رام ساگر سے آرمور تک پینے کے پانی کی سربراہی کی اسکیم کا آرمور میں چیف منسٹر سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس اسکیم کو 114 کروڑروپئے سے انجام دیا جارہا ہے آرمور میں محمد جاوید بھائی منی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے کے سی آر خطاب کریں گے۔ پینے کے پانی کی اسکیم کے کاموں کا ریاستی وزیر پوچارام، رکن اسمبلی جیون ریڈی نے معائنہ کیا۔ بعدازاں منی اسٹیڈیم پہنچ کر جلسہ گاہ،شہ نشین ، گیالری، میڈیا گیالری، عوام کی نشستوں کے اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے آراینڈ بی ایس سی سے تفصیلات حاصل کی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کابینہ میں منظوری حاصل ہونے والے 43 امور کو عوام کو واقف کرانے جلسہ گاہ میں فلکسی پر تحریر لکھوائی جائے ۔ جلسہ گاہ پہنچنے والے افراد کو مسائل نہ ہونے دینے، ٹرافک، پارکنگ کے مسائل نہ ہونے دینے ڈی ایس پی آکولہ رام ریڈی کو ریاستی وزیر نے مشورہ دیا۔ بعدازاں آرمور شہر میں انگڑی بازار میں قائم کئے جانے والے پارکنگ مقام، چیف منسٹر آنے اور جانے والے راستہ کا ریاستی وزیر نے معائنہ کیا۔ آرڈی او یادی ریڈی، میونسپل وائس چیرمین ایم لنگا گوڑ، ٹی آرایس شعبہ کسان ریاستی صدر ایم سریندرریڈی، ٹی آرایس ضلع صدر ایگا گنگاریڈی و دیگر ریاستی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔ ضلع کلکٹر رونالڈ روز، ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی نے



بھی آرمورمیں چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ چیف منسٹر دورہ کرنے والے مقامات نظام آباد، آرمور کی اہم شاہراؤں پر خودرو جھاڑیوں کو ہٹادینے، صاف صفائی کرنے کا عہدیداروں کو ہدایت دی۔ بالکنڈہ منڈل پوچم پاڈ میں چیف منسٹر کے قیام کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ زرعی شعبہ میں زائد پیداوار کے ذریعہ ملکی سطح پر نام روشن کرنے والے موضع انکا پور میں زرعی صفائی سنٹر کے طورپر متعارف کرنے کا ریاستی وزیر پوچارام سرینواس ریڈی نے اظہار کیا۔ چیف منسٹر کے دورہ کے موقع پر کے سی آر انکا پور موضع کے دیہی ترقیاتی کمیٹی کمیونٹی ہال میں کسانوں سے روبرو پروگرام منعقعد کئے جانے والے مقام کا بھی ریاستی وزیر نے معائنہ کیا۔ بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ کے سی آر ریاست میں دیگر مواضعات کو انکا پور موضع کی طرز پر ترقی دینے نظریں مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انکا پور میں سیڈ ہب کے طورپر متعارف کروایا جائیگا۔ پہلی مرتبہ دورہ کرنے والے چیف منسٹر کو موضع کی عوام شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں کررہی ہے رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ کے سی آر کو موضع انکا پور سے خاص لگاؤ ہے۔ گرین اگریکلچر کو موضع میں متعارف کرنے کے سی آر سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں ۔ ریاست میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے چیف منسٹر دورہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست میں 20 ہزار کروڑ کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے گئے ہیں اس موقع پر دیہی ترقیاتی کمیٹی کے صدر چنا آننت سابق صدر راجنا سرپنچ پشپا، وی ڈی سی ارکان نے ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی کو تہنیت پیش کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.